جموں // ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ جموں خطے میں کسٹوڈین کی کل اراضی14,11908کنال اور 5مرلہ ہے جس میں سے 57051.17 کنال اراضی فوج کی تحویل میں جبکہ 22407کنال 17مرلہ زمین سرکاری اداروں اور 1,64400کنال6مرلہ اراضی لوگوں کے پاس ہے ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا کے ایک سوال کے جواب میں سرکار نے ا عدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطہ میں کل 14,11908کنال اور 5مرلہ کسٹوڈین کی زمین ہے جس میں سے مقامی لوگوں کے پاس485070.00کنال ،P's Dرفیوجیوں کے پاس 719749.16 کنال، ملیاری زمین 408کنال ، باغات کے تحت608کنال18مرلہ، تجارتی زمین 191کنال9مرلہ، سرکاری محکموں کے پاس 22407کنال17مرلہ ،جبکہ 1,64400کنال6مرلہ اراضی لوگوں کے قبضہ میں ہے۔ اسی طرح 1096کنال02مرلہ اراضی وارثین کے پاس ہے۔حکومت نے بتایاکہ فوج کے زیر تحویل 57051.17ہزار کنال ہے۔ سوال کے تحری جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمن ویری نے بتایاکہ جموں میں کسٹوڈین کے پاس 477فلیٹ، 500جھگی جھونپڑیاں،1,150دکانیں01بنکٹ ہال،120باغیچے اور3,787مکانات ہیں۔آمدنی اور اخراجات کے بارے میں وزیر نے بتایاکہ پچھلے تین سالوں کے دوران کسٹوڈین اراضی سے 5214.73لاکھ روپے آمد نی ہوئی جس میں سے 1967.35لاکھ روپے خرچہ ہوا اور 180.60لاکھ روپے نئی تعمیرات پر خرچ کئے گئے۔
جموں میں ایک لاکھ 64ہزار کنال کسٹوڈین اراضی پر قبضہ
