جموں میں اپنی پارٹی خواتین ونگ کی ممبر شپ مہم شروع

جموں//اپنی پارٹی خواتین ونگ نے جمعہ کے روز باقاعدہ طور جموں میں پارٹی صوبائی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما کی قیادت میں ممبر شپ مہم شروع کی۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں متعدد خواتین نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور زمینی سطح پر خواتین کی فلاح وبہبودی اور پارٹی کیڈر کی مضبوطی کے لئےجوش وجذبہ کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا۔ نمرتہ شرما نے اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان اور متحرک خواتین کارکنان کی شمولیت سے اپنی پارٹی لگاتار مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ نمرتہ شرما نے جموں میں خواتین کو درپیش مشکلات ومسائل پر روشنی ڈالی اور کہاکہ خواتین کے مسائل کو حل کرنا اپنی پارٹی کے ایجنڈہ میں سرفہرست ہے۔ اپنی پارٹی صداقت پر مبنی سیاست پر کاربند ہے ۔ دریں اثناءخواتین ونگ نائب صدر پونیت کور نے کہاکہ پارٹی اطراف واکناف میں عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے کیونکہ لوگوں کو یہ سمجھ آگئی ہے کہ یہی واحد جماعت ہے جو اُنہیں جھوٹے خواب نہیں دکھا رہی بلکہ حقیقت پسندانہ رویہ اپنا کر آگے بڑ ھ رہی ہے۔ اب لوگ مزید جذباتی واستحصالی نعرو¿ں میں نہیں آنا چاہتے جوکہ باقی علاقائی سیاسی جماعتوں کا شیوہ رہا ہے ۔