جموں میں اروند کجریوال کابڑھتا اثرورسوخ

یو این آئی
جموں//دہلی کے بعدپنجاب میں حکومت بنانے والی نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی اوراسکے سربراہ اروند کیجریوال کاجموں صوبے میں بھی سیاسی اثرورسوخ بڑھ رہاہے ،اورآنے والے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی یہاں بھاجپا ،کانگریس اوردیگرجماعتوںکوکڑی ٹکر دے سکتی ہے ۔ایک اہم سیاسی پیش رفت میں پینتھرس پارٹی کے سابق صدر اورسابق وزیرقانون وسابق وزیر تعلیم ہرش دیو سنگھ سمیت پینتھرس پارٹی کے کئی لیڈروں نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ اور درگیش پاٹھک نے ایک پریس سے خطاب کے دوران یہ جانکاری فراہم کی۔جموں صوبہ کے رام نگر اسمبلی حلقہ سے تین بار اسمبلی انتخابات جیتنے والے اور پینتھرس پارٹی کے سابق چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے 7اپریل کونئی دہلی میں عام آدمی پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی اورانہوںنے 7مئی کوعام آدمی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ہرش دیو سنگھ کے علاوہ راجیش پنڈگوترہ صوبائی صدر، گگن پرتاپ سنگھ ترجمان، پرشوتم پریہار اور سدیش ڈوگرہ سمیت کئی دیگر لیڈروں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے آزاد سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران ان لیڈروں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔