جموں مسلم فرنٹ کے کارکنوں کی این سی میں شمولیت

جموں //جموں مسلم فرنٹ کے متعدد کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس سلسلہ میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر پارٹی صدر کے علا قہ پارٹی سنیئر لیڈر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال ،صوبائی صدر دویندر سنگھ ویگر لیڈران بھی موجود تھے ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کا استقبال کرتے ہو ئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کی پارٹی میں آمد سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مستحکم ہو گی ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نیشنل کا نفرنس کو مزید مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ ریاستی عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا رول ادا کریں ۔نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جموں مسلم فرنٹ کے چیئر مین شجا ع ظفر ،صدر قاضی عمران ،شیخ سجاد ،حنیف چوہدری ،بشیر قریشی ،شفیق ملک ،محمد حسین ودیگران شامل ہیں ۔