جموں ضلع میں مہیلا اور بال سبھائیں منعقد

 جموں // ضلع  میں بیک ٹو ولئیج کے تیسرے مرحلہ کے تیسرے روز 5 بلاکوں کی پنچایتوں میں مہیلا اور بال سبھائوں کی اہم سرگرمیاں اتوار کے روز منعقد کی گئیں۔مہیلا اور بال سبھائوں کو بالترتیب بلاک ستوری اور میران صاحب کے پنچایت ستواری اور درسو پور میں منعقد کیا گیا۔مہیلا سبھائوںکا بنیادی مقصد خواتین کی پریشانیوں اور شکایات کو سننا تھا اور انہیں اپنے مسائل اور مطالبات کو اٹھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔اس سے نہ صرف پنچائت کے فیصلہ سازی اور سرگرمیوں میں ان کی شرکت میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی ملے گی اور ایس ایچ جی اور بینکوں کے ذریعہ ان کے روزگار کو تلاش کیا جائے گا۔سماجی بہبود ، صحت ، لیبر ، آرڈیڈی ، زراعت ، باغبانی اور دیگر کے متعدد محکمہ جاتی نمائندوں نے ان سبھاس میں اپنے اپنے محکموں کی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔بال سبھائوںمیں5-18 سال کی عمر کے بچوں کو ان کے مسائل اور مطالبات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا اور پنچایت کے پاس حل کے لئے پیش کیا گیا تھا۔