جموں ضلع میں مزید 3کورونا معاملات

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے03نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ1مریض شفایاب ہوا ہے۔اس دوران 36مریض ہنوز اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ضلع جموںمیں03نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ راجوری، ادھم پور ، کٹھوعہ ،ڈوڈہ ، سانبہ ،کشتواڑ ، پونچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,51,39,159ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  10؍مئی2022کی شام تک2,46,85,041نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,118 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک64,91,701افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں27,026اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔58فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5,06,579اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق59,53,287اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21,269کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,28,22,100تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔