جموں صوبے کے تعلیمی ادارے یکم جون سے تعطیلات کا اعلان

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو جموں ڈویژن کے سمر زون میں سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں کے لیے یکم جون سے 46دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ خطے میں شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سکولوں میں یکم جون سے 16 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔حکم میں کہا گیا ہے کہ جموں ڈویژن کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول یکم جون 2024 سے 16 جولائی 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران طلبا کی آن لائن رہنمائی کے لیے تمام اساتذہ کو دستیاب ہونا چاہیے۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ “مذکورہ شیڈول پر عمل کرنے میں سکول کے سربراہ یا تدریسی عملے کی طرف سے کوئی بھی غلطی قواعد کے تحت کارروائی کو راغب کرے گی۔”ماضی میں جموں میں گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے شروع ہوتی تھیں۔