جموں صوبہ میں کورونا کے 123نئے معاملات درج

جموں // جموں صوبہ میں اتوار کو 123نئے کورونا معاملات درج کئے گئے ہیں اور اس طرح جموں ضلع میں کورونا وائر س کے 52,234مثبت معاملات پائے گئے ہیں(21نئے معاملات سمیت ) جن میں958سرگرم معاملات ہیںاور50,152صحت یاب ہوئے ہیںاور1,124کی موت واقع ہوئی ہے ۔  اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,081ہوئی ہیںجن میں سے134معاملات سرگرم ہیں۔10,816اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ131کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع ڈ وڈ ہ میں6,618 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے724معاملات سرگرم ہیںاور5,787اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ107کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں9,155معاملات سامنے آئے ہیںجن میں8,909اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے97معاملات سرگرم ہیںجبکہ149کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  سا نبہ میں 7,036معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 118سرگرم معاملات ہیں اور6,800شفایاب ہوئے ہیں جبکہ118کی موت واقع ہوئی ہیضلع کشتوا ڑ میں4,334معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں129معاملے سرگرم ہیں اور 4,165اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ40کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع  رام بن میں5,730معاملات سامنے آئے ہیں جن میں203معاملات سرگرم ہے۔5,467شفایاب ہوئے ہیں جبکہ60کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور  ریا سی میں بھی5,571معاملات سامنے آئے ہیں جن میں105معاملات سرگرم ہے اور5,424مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 42کی موت واقع ہوئی ہے۔