جموں صوبہ میں کورونا کی تیسری لہر خاتمہ کی جانب گامزن | بدھ کوصرف126نئے متاثرین

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے126نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ کوئی موت نہیںہوئی ہے اور مزید356مریض اس مرض سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ جموں میں 1,621معاملات ابھی بھی سرگرم ہیںجبکہ مجموعی طور ابھی تک 2323افراد اس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہاگیا ہے کہ  جمو ں ضلع میں54،ضلع ادھم پور میں08،ضلع راجوری میں03،ضلع ڈوڈہ میں39،ضلع کٹھوعہ میں 03،ضلع کشتواڑ میں 01،ضلع پونچھ میں 09اور ضلع رام بن میں09نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ سانبہ اور رِیاسی اضلاع سے کوئی کووِڈ مثبت معاملے کی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,25,46,263ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  16؍فروری 2022کی شام تک2,20,94,703نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,51,560 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,04,757افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31,703اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔3,683فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,43,602اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,21,024اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28,846کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,12,28,495تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔