جموں صوبہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بدستور جاری | نئے معاملات میںکمی،اموات میں اضافہ | پیر کوکل974متاثر،خطہ چناب 346 شامل،مزید10افراد فوت

 جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے974نئے معاملے سامنے آئے ہیںجبکہ10افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی دوران پیر کوجموں صوبے کے1,853افرادشفایاب بھی ہوئے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ جموں میں 95,79معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبہ میں ابھی تک کورونا سے 2285اموات ہوئی ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع جموں میں500،ضلع اودھمپور میں 120،ضلع راجوری میں53،ضلع کٹھوعہ میں 11،ضلع سانبہ میں 14، ضلع پونچھ میں21اور ضلع رِیاسی میں26نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ادھرضلع کشتواڑ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے107معاملات درج ہوئے ہیں۔مختلف مقامات پر ٹیسٹنگ کے دوران یہ سبھی معاملات درج ہوئے جنھیں گھروں کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اب ضلع میںفعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 384پہنچ گئی جبکہ ابتک ضلع میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 5591 تک پہنچ گئی ہے اورآج بھی 52 افراد صحت یاب ہوئے۔جبکہ ابھی تک ضلع کے اندر 336032افراد کوکورونا و یکسین لگائی گئی ہے۔اس دوران ڈوڈہ میں پیر کوکووڈ 19 کے 90 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 90 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1494 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8224 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 141 افراد فوت ہوئے ہیں اور 666242 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔دریں اثناء پیر کے روز ظاہر کئے گئے کووڈانیس نتائج کے مطابق ضلع رام بن میں مزید 149 افراد کے کووڈ نمونے مثبت آئے ہیں۔ اس وقت ضلع رام بن میں ایکٹیو پازیٹیو کیسوں کی تعداد 661 ہے۔ اب تک ضلع رام بن میں 7541 افراد کووڈانیس کی وبائی وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور اس بیماری کی زد میں آنے کی وجہ سے ضلع رام بن میں 73 افراد لقمہ اجل بھی بنے ہیں۔