جموں صوبہ میں کورونا معاملات میں بتدریج کمی کا رجحان جاری

جموں//جموں صوبہ میں کورونا معاملات میں بتدریج کمی آرہی ہے اور جمعہ کو صوبہ بھر میں محض607معاملات ہی سامنے آئے ہیںجبکہ محض ایک فوتگی ہوئی ہے ۔اس دوران جمعہ کو مزید1437افراد صوبہ میں کووڈ بیماری سے صحت یاب بھی ہوئے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اب تک جموںوکشمیر میں نوول کورونا وائرس کے4,43,891معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے24,080(صوبہ جموں میں 6,851 اور کشمیر صوبے میں17,229 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,15,109اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,702تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,402کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,300کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جمو ں میں228،ضلع اودھمپور میں 53،ضلع راجوری میں12،ضلع ڈوڈہ میں135،ضلع کٹھوعہ میں 60،ضلع سانبہ میں 04،ضلع پونچھ میں19، ضلع رام بن میں26اور ضلع رِیاسی میں23نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔اس دوران ضلع کشتواڑ میں47نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور یوں ضلع میں فعال معاملات کی تعداد306تک پہنچ گئی جبکہ جمعہ کو بھی 15افراد اسے بیماری سے صحتیاب ہوئے۔ادھرضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق قصبہ کشتواڑ کے علاقہ کلید میں لسو رام کے مکان سے کلید ڈسپنسری کے علاقہ کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور اس علاقہ میں سبھی افرادکے کورونا ٹیسٹ ومکمل ٹیکہ کاری کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ نایب تحصیلدار کو انچارج تعینات کیا گیا ہے۔ادھرسرکاری بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,17,13,815ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  04؍فروری 2022ء؁کی شام تک2,1269,924نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,43,891 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک58,42,227افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,521اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔24,080فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,30,766اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق 53,53,158 اَفراد نے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ کووِڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48,961کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,06,82,329تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔