جموں صوبہ میں مزید1754کورونا سے متاثر،3فوت | جموںضلع میں1075،ڈوڈہ میں140جبکہ رام بن میں176شامل

جموں// جموں صوبہ میں کورونا کی لہر جاری ہے ۔سنیچر کو صوبہ بھر میں مزید1754افرادکورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جبکہ مزید03لوگ اس وائرس کی وجہ سے موت کی ابدی نیند سوگئے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق جموں ضلع میں 1075، ریاسی میں 48، ادھم پور میں 115، راجوری میں 35، ڈوڈہ میں 140، کٹھوعہ میں 83، سانبہ میں 47، پونچھ میں 10، کشتواڑ میں 26 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رام بن میں جموں کے بعد سب سے زیادہ 176 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔جموں ڈویژن کے 997 افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔جموں ڈویژن میں ایکٹو پازیٹو 13233 کیس اس وقت بھی ہیں جبکہ جموں ڈویژن میںاب تک مجموعی طور پر 2249 افرادکی موت ہوئی ہے۔ڈوڈہ میںکووڈ 19 کے 140 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 140 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور دس مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 651 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8010 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 139 افراد فوت ہوئے ہیں اور 658716 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔