جموں//کشمیر صوبہ کی طرح جموں صوبہ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے اور جمعہ کو صوبہ میں1440کیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ مزید تین اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ جمعہ کوجموں صوبے میں1918افرادصحتیاب ہوئے۔میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ضلع جموں میں763،ضلع ادھمپور میں 111،ضلع راجوری میں43،ضلع کٹھوعہ میں 68،ضلع سانبہ میں 104،ضلع کشتواڑ میں 30،ضلع پونچھ میں91، ضلع رام بن میں106،ضلع رِیاسی میں61 اورضلع ڈوڈہ میں103نئے معاملات مثبت آئے ہیں جبکہ اس ضلع میں 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 103 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور انیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1197 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8113 پہنچ گئی ہے۔ڈوڈہ ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 140 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ 663534 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ادھرکشتواڑ ضلع کے مختلف مقامات پر ٹیسٹنگ کے دوران تیس نئے معاملے درج کئے گئے جس کے نتیجہ میں ضلع میں فعال معاملات کی تعداد 283پہنچ گئی ہے جبکہ آج بھی 48مریض صحتیاب ہوئے۔ابھی تک ضلع کے اندر کورونا ویکسین کے 334613ٹیکے لگائے گئے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اَب تک مجموعی طور پر نوول کورونا وائرس کے 45156صوبہ جموں میںسامنے آئے ہیںجن میں فی الوقت11110معاملات سرگرم ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صوبہ جموں میں اب تک کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد2268تک پہنچ چکی ہے۔
۔ 64 گھنٹوں پرمشتمل ہفتہ وارلاک ڈائون شروع
کشتواڑ ضلع میںبعد دوپہر تجارتی مراکز کو بند کردیا گیا
عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں کشمیرانتظامیہ کی جانب سے 64 گھنٹوں پر مشتمل ہفتہ وار کورونا کرفیو کا نفاد دو بجتے ہی عمل میں لایا گیاجسکے بعد ضلع کشتواڑ کے مصروف ترین مقامات پر پولیس نے دوکانیں بند کرائیں۔ ضلع کشتواڑ میں بعد نماز جمعہ دو بجے پولیس نے تمام تر غیر ضروری اشیا ء کی دوکانوں کو بند کرادیا اور سڑکوں پر سے لوگوں کی کم تعداد دیکھی گئی تاہم ضروری اشیاء کی دوکانیں جنمیں سبزی، دودھ، گوشت، کریانہ ،ادویات ، بیکری کی دوکانیں کھلی شامل ہیں،وہ کھلی رہیں۔ قصبہ میں پولیس کی گاڑیوں سے اعلان کیا گیا اور لوگوں کو بلاجواز باہر نہ نکلنے کی تلقین کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر پولیس نے ناکے بھی لگائے اور بغیر ماسک کے چلنے والوں پر چالان کیا گیا۔
رام بن میں 648 ٹیکے لگائے گئے، 4351 نمونے جمع
کووڈ ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر35ہزار روپے کا جرمانہ
رام بن //ضلع امیونائزیشن آفیسررام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق محکمہ صحت نے جمعہ کو ضلع میں 15-17 سال کی عمر کے 347 بچوں سمیت 648 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔پورے ضلع رام بن میں انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں سے 34,600روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مرکزپر کووِڈ ویکسی نیشن کی خوراک لینے کی تاکید کی۔چیف میڈیکل آفیسررام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کے ذریعہ جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 4351 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 887 آر ٹی پی سی آراور 3464آر اے ٹی کے نمونے شامل ہیں اور اس کے علاوہ ضلع کے مختلف ٹیکہ کاری مراکز میں 648 افراد کو کووڈ ویکسین پلائی گئی ہے۔