جموں صوبہ میں سکول بند رہیں گے، امتحانات ملتوی

راجوری //انتظامیہ نے پورے صوبہ جموں میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کافیصلہ لیاہے جبکہ آٹھویں اور نویں جماعت کے طے شدہ امتحانات کو ملتوی کردیاگیاہے ۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں نے اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیاہے جس کے مطابق صوبہ جموں کے تمام سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے ۔حکمنامے کے ذریعہ بتایاگیاہے کہ آٹھویں اور نویں جماعت کے طے شدہ امتحانات کو ملتوی کیاگیاہے ۔حکام کے مطابق اب ان امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کیاجائے گا۔رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں انورادھا گپتا نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ سکولوں کے بند رکھنے کا حکمنامہ اعلیٰ حکام کی ہدایات پرجاری کیاگیاہے ۔