جموں//جموں و کشمیر انتظامیہ جموں خطے کے دس اضلاع میں سرکاری سکولوں کا نام فورسز و پولیس کے ان اہلکاروں کے نام پر رکھنے جا رہی ہے جو دوران ڈیوٹی فوت ہوئے۔اس سلسلے میں ڈویڑنل کمشنر جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے’’اس سلسلے میں ، اعلی حکام کی طرف سے موصولہ ہدایات کے مطابق ، مجھے ہدایت دی گئی ہے کہ جموں صوبے کے دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے درخواست کی جائے کہ وہ دیہات ، میونسپل وارڈوں میں ایسے سرکاری سکولوں کی شناخت کریں جو جان بحق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے نام سے منسوب ہو سکتے ہیں۔‘‘ڈویڑنل کمشنر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ’’ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ مناسب تصدیق کے بعد اس طرح کی تفصیلات تیار کی جائیں۔‘‘انہوں نے کہا’’سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ، ڈی پی او یا فوج وغیرہ کے ’اے سی پنچایت نمائندے‘ کو ضلعی سطح پر فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔‘‘اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ، فہرست ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے ڈویڑنل کمشنر کے دفتر کو 5 اگست تک یا اس سے پہلے بھیج دی جائے گی۔