جموں صوبہ میںکوروناوائرس ایک بار پھر قابو میں 9اضلاع میں کوئی کیس نہیں،صرف جموں ضلع میں2کیس

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے02نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ 01مریض شفایاب ہوا ہے ۔اس دوران صوبہ میں اس وقت بھی مجموعی طور پر42افراد اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صوبہ جموں کے ضلع جموںمیں02نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع راجوری ادھم پور ، کٹھوعہ ،ڈوڈہ ، سانبہ ،کشتواڑ ، پونچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ صوبہ میں اب تک تین لہروں کے دوران کورونا سے2328ہلاکتیں ہوئی ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,50,10,406ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  یکم؍مئی2022کی شام تک2,45,56,359نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,047 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک64,63,008افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں28,005اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔66فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5,01,664اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق59,28,522اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3,475کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,27,03,991تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔