جموں//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی ٹریفک کو شہر میں بار بار ہونے والے ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر رپور ٹ پیش کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ احکامات آج یہاں جموں ضلع ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔محبوبہ مفتی نے ٹریفک محکمہ کو شہر کے حساس مقامات پر صبح اور شام کے اوقات کے دوران اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے پیدل چلنے والوں کی بلا خلل نقل وحمل کو یقینی بنانے کے لئے فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات بھی دئیے۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور کئی وزراء و ارکان قانون سازیہ کے علاوہ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی آر شرمااور منصوبہ بندی و ترقی کے فائنانشل کمشنر بی بی وِیاس بھی موجود تھے۔