سرینگر/امرناتھ یاتریوں کا تازہ قافلہ سنیچر کو جموں سے گپھا کی طرف روانہ ہوگیا ہے اوریہ قافلہ5,124یاتریوں پر مشتمل ہے۔
حکام کے مطابق یاتریوں کے اس تازہ قافلے میں 867خواتین،187سادھو اور19بچے شامل ہیں۔
یہ یاتری226بسوں میں سوار ہیں اور کڑے حفاظتی بندو بست کے بیچ وادی کی طرف رواں دواں ہیں۔
حکام کے مطابق یکم جولائی، جب سے اس سال کی امر ناتھ یاترا شروع ہوگئی، کم و بیش70ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں درشن کئے ہیں۔
اس سال کی یاترا15اگست تک جاری ہے گی۔