جموں سے یاترا متبادل دنوں چلائی جائیگی

 یو این آئی

سرینگر//یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر امرناتھ شرائن بورڈ نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یکم اگست سے یاتریوں کی تعداد میں کمی آتی گئی ہے اور حکام نے دو دن کے وقفے کے بعد قافلے کو روانہ کرنا شروع کیا۔اب یاتریوں کی تعداد میں مزید کمی کے پیش نظر یاترا کو متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گھپا کا درشن کرنے والے یاتریوں کی اکثریت اپنے اپنے گھر روانہ ہوئے ہیں۔ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 915 یاتریوں کاقافلہ روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں 736 مرد، 151 خواتین، 25 ساسدھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ یاتری 33 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔