مینڈھر //ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے 2مزدور جموں سے پیدل چل کر بھمبر گلی پہنچے جہاں پر پولیس اہلکاروں نے ان کو گرفتار کر کے مینڈھر قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا ۔ان دونوں مزدوروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کچھ دن قبل جموں سے پیدل گھر کیلئے روانہ ہو گئے تھے تاہم راستے میں پولیس انتظامیہ سے بچنے میں کامیاب ہو گے ۔ضلع راجوری او ر پونچھ کی حد پر بھمبر گلی علا قہ میں انتظامیہ کی جانب سے قائم چیک پوسٹ پر ان دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد احتیاطی طورپر دنوں کو مینڈھر قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقامی معززین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں سے بھمبر گلی تک کسی بھی جگہ پر دنوں کو رو کا ہی نہیں گیا تاہم دوسری جانب عوامی نقل حرکت پر سخت پابندی عائدبھی کی گئی ہے اور اس کی عمل آوری کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کر متحرک کر دیا گیا ہے ۔معروف مغل اور شوکت خان نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں سرحدی اضلاع میں آنے والے تمام راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں تاکہ وائر س کے خطہ میں پھیلا ئو کو کم کیا جاسکے ۔غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں میں اکھنور سے کچھ افراد پیدل چل کر مینڈھر پہنچ گئے تھے جس کے بعد پولیس نے اڑی علا قہ سے گرفتار کر کے قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا تھا جبکہ مغل شاہراہ سے ذریعہ راجوری ضلع میں آیا ہوا ایک مزدور کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔لوگوں نے دونوں سرحدی اضلاع کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ داخلی راستوں پر سختی برتی جائے ۔
جموں سے پیدل چلے 2افراد بھمبر گلی میں گرفتار | پیدل داخل ہونے پر سخت پابندی عائد کر نے کی مانگ
