جموں سے تعلق رکھنے والے | ملازمین کیلئے 3روزہ چھٹی کو منظوری

عظمیٰ نیوزسروس

جموں //جموں و کشمیر سرکار نے وادی میں تعینات جموں سے تعلق رکھنے والے ان ملازمین کیلئے تین دنوں کی خصوصی کیجول چھٹی کو منظوری دی ہے جو ووٹ ڈالنے کے مستحق ہونگے۔ جموں و کشمیر سرکار کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر میں تعلق رکھنے والے جموں کے ان ملازمین کے حق میں تین دنوں کی چھُٹی کو منظوری دی گئی ہے جو ووٹ ڈالنے کے مستحق ہے۔ جموں صوبے کے ڈوڈہ رام بن اور کشتواڑ اضلاع کیلئے یہ چھٹی 17سے 19ستمبر 2024تک ہوگی، ریاسی راجوری اور پونچھ 24سے 26ستمبر جبکہ جموں، ادھمپور ، کٹھوعہ اور سانبہ میں یہ چھٹی 30ستمبر سے 2اکتوبر 2024تک رہے گی۔