نیوز ڈیسک
جموں//نگروٹہ جموں کے پولیس دائرہ اختیار میں جمبھو چڑیا گھر کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گاڑی ادھم پور سے جموں کی طرف جا رہی تھی کہ جمبھو چڑیا گھر کے قریب ایک گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں، تینوں افراد جن کی شناخت گوردیپ سنگھ ولد گرتیج سنگھ، شام لال ولد بھادر رام اور وکاس کمار ولد رنجیت کمار کے طور پر ہوئی، یہ سبھی پنجاب کے رہنے والے تھے۔
واقعے کے بعد لاشوں کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایف آئی آر نمبر 178/2022 کے تحت سیکشن 279/304-A آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن نگروٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔