جموں //جموں سنسکرتی سکول نے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے سکول کی کارکردگی میں چار چاند لگ گئے۔سکول نے تمام شعبوں یعنی کہ سائنس ،آرٹس اور کامرس میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔سکول کی جانب سے اجرا ء بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول ہذا نیم ۔شہری علاقہ میں واقع ہے ،جہاں پر کوچنگ مراکز کی قلت ہے ۔تاہم طلاب نے سخت محنت کرکے ،اساتذہ، شریک کارڈی نیٹروں اور پرنسپل کی رہنمائی میں شاندار نتائج لائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول کے ایک طالب علم
پلک نے جو کہ بینائی سے ناخیز ہے نے ایک ہی سیشن میں تمام مضامین کو پاس کیا ۔سکول کے پرنسپل و وئس پرنسپل نے طلاب کی شاندار کار کردگی پر اطمینان کا اظہہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل مٰن بھی طلاب سکول کا نام روشن کریں گے۔