جموں سری نگرقومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی جاری

نیوز ڈیسک
 رام بن//جموں سری نگر قومی شاہراہ اتوار کو ہلکی موٹر گاڑیوں کی دو طرفہ اور بھاری موٹر گاڑیوں کی یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھلی رہی۔ٹریفک کنٹرول یونٹ کے ٹریفک حکام نے بتایا کہ سینکڑوں ہلکی، درمیانی اور بھاری گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اپنی اپنی منزلوں کی طرف چل پڑیں۔دریں اثنا جموں و کشمیر ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر نے پیر کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب موسم اور سڑک کی بہتر حالت کے پیش نظر لائٹ موٹر وہیکلز (LMVs) پرائیویٹ کاروں کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے اجازت دی جائے گی جبکہ بھاری موٹر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔