جموں سری نگرقومی شاہراہ پردوطرفہ آمدورفت جاری

رام بن//جموں سری نگر قومی شاہراہ منگل کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھلی رہی۔ٹریفک کنٹرول یونٹ نیشنل ہائی وے رام بن کے حکام نے بتایا کہ منگل کو جموں سری نگر قومی شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیاں ایک منظم انداز میں چلتی رہیں۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی جانے والی بھاری گاڑیوں کو کلیئر کرنے کے بعد جموں جانے والے ٹرکوں کو منگل کی شام جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔دریں اثناء ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر نے بدھ کے روز ایک تازہ ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب موسم اور سڑک کے بہتر حالات کے پیش نظر ہلکی موٹر گاڑیوں کو جموں اور سری نگر کی طرف دونوں طرف جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بھاری موٹر گاڑیوں کو بدھ کو جموں کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بدھ کو ہائی وے پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہیوی موٹر گاڑیوں کو بانہال قاضی گنڈ سرنگ سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔