جموں سرینگر شاہراہ پر مرمت کا کام

بانہال// سرینگر جموںشاہراہ کئی مقامات پر مرمت کرنے کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔ تاہم مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب معمول جاری رہی۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ رام بن بانہال سیکٹر کے کئی مقامات پر فورلین شاہراہ کی ضروری مرمت کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند رکھی گئی۔ جمعہ کے روز جموں اور سرینگر سے کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں تھی اور ناشری اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر شاہراہ پر مرمت کا کام کیا گیا۔ ادھر نیشنل گرین ٹریبونل نے شاہراہ پر کام کرنے والی ایجنسیوں، ضلع انتظامیہ اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے نام علاقے کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔