جموں: ریذیڈنسی روڈ پر پراسرار دھماکہ| متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ

جموں//جموں کے ریذیڈنسی روڈ علاقے میں پیر کی شام ایک پراسرار دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
 
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرایع کے حوالے سے بتایا کہ جموں کے ریذیڈنسی روڈ پر دھماکے کے بعد حکام نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔
 
ابتدائی تفصیلات کے مطابق آج شام جموں شہر کے مصروف اور ایلیٹ ریزیڈنسی روڈ علاقے میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
 
اس دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے تاہم صحیح تعداد واضح نہیں ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایل پی جی سلنڈر دھماکہ ہے لیکن تمام زاویوں کو دیکھا جا رہا ہے۔
 
مزید تفصیلات کا انتظار