جموں خطے کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو پریشا ن نہ کرنے کا مطالبہ

عظمیٰ نیوزسروس

جموں //جنرل سکریٹری جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی ایڈوکیٹ سریش کمار ڈوگرہ نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو پریشان نہ کریں جو قانونی طور پر تسلیم شدہ ہیں اور حکومت کے اصولوں کے ساتھ تعاون کریں۔ جموں خطہ میں تسلیم شدہ اداروں کی تعداد صرف 70-75 ہے جو قانونی طور پر تعمیر شدہ اور اچھی ماحول اور حفظان صحت کی حالت میں ہیں اور اپنے تعلیمی شعبے میں بھی مقبول ہیں اور وہ انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے خواہاں ہیں۔سریش ڈوگرا نے کہا کہ یہ تسلیم شدہ تعلیمی ادارے کئی دہائیوں سے اعلیٰ ساکھ اور معیار کے ساتھ چل رہے ہیں اور ان اداروں نے بڑی تعداد میں آئی اے ایس، ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی پی ایس اور کئی دوسرے ایڈمنسٹریٹر بھی پیدا کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہلی یا میٹروپولیٹن سٹی نہیں ہے جہاں تہہ خانوں کے گھٹن زدہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بنائے گئے ہیں، یہ جموں ہے اور جموں کے لوگ قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں ۔سریش ڈوگرا نے دوبارہ ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو آسانی سے چلانے کی اجازت دے جو انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مناسب ٹیکس اور دیگر واجبات کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔