جموں خطہ میں4اور 5 اگست کو بارش کاامکان

جموں// گزشتہ کئی دنوں سے جموں کی عوام سخت گرمی اور ہوا کی نمی میں مسلسل اضافہ کے سبب پیدا شدہ موسمی صورتحال سے پریشان ہے لیکن محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جموں خطہ کے لوگوں کوعنقریب ہی گرمی سے راحت ملے گی  ۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی پریقین کیاجائے تو اگلے دو چار دنوں تک یعنی4  اور5  اگست کو جموں خطہ کے  تمام بالائی اورمیدانی علاقوں میں کافی مقدار میں بارش ہونے امکان ہے.حالانکہ دن اوررات کی درجہ حرارت میں معمول سے دو ڈگر ی زیادہ ہونے او ر ہوا میں نمی کی شرح میں اضافہ ہونے کے باعث لو گ پریشانی محسوس کررہے ہیں لیکن اب عنقریب ہی اس مصیبت سے لوگوں کوچھٹکارا ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ان باتوں کی جانکاری یہاں محکمہ موسمیات کے سائنسدان ونگ کے انچارچ ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کشمیرعظمیٰ کوبات چیت کرتے ہوئے دی ۔ انہوںنے اس موقع پر مزید بتایاہے کہ منگل کے روز ریکارڈ کئے گئے موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں گرمی سے راحت ملنے کے آثار ہیں ۔ یہاں تک کہ معمول کے درجہ حرارت سے محض ایک ڈگری سیلیس زیادہ ریکارڈ درج کیاگیا اورکل ملاکر34.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان دنوں موسم کی تغیروتبدیل میں کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہے اور35.0ڈگری سیلیس زیادہ درجہ حرارت  منڈلاتے ہوئے نظر آیا ۔ ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ رات اور دن کو درجہ حرارت میں محض2 ڈگری معمول سے زیادہ ریکارڈ درج کیاگیا لیکن ہوا  کی نمی میں ہوئے مسلسل اضافہ کی وجہ سے لوگ کافی پریشان  نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید بتایا ہے کہ رات کو بادل چھائے رہنے سے درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع  نہیں ہوئی اوراب آنے والے ایک اوردو دنوں کے اندر موسم خوشگوار ہونے کی قیاس آرائیا ں کی جاتی ہے۔4اور5اگست کو بھاری بارشوں ہونے کاامکان ہے اور اس دوران آسمان ابروآلود رہے گا اور ہوا میں نمی کی مقدار میں کمی ہونے کے آثار صاف جھلک رہے ہیں ۔اب لوگوں کوراحتملے ہوگی۔