جموں//ہڈی اور جوڑوں سے متعلق مریضوں کی بڑھتی تعداد کے مد نظر صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے 240 بستروں والے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس پروجیکٹ پر 40.45 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور اس ہسپتال کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے نزدیک دستیاب اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے ہڈی اور جوڑوں کے مریضو ں کے علاوہ حادثات کے شکار لوگوں کو سرینگر اور دیگر ریاستوں میں علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا جاتا تھااور اس عمل میں کافی سرمایہ خرچ کیا جاتا تھا ۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ جموں میں ایک بی اینڈ جے ہسپتال قائم کیا جائے تا کہ غریب مریضوں کو بڑی حد تک آسانی فراہم کی جاسکے۔کمشنر فوڈ سیفٹی ،پرنسپل جی ایم سی جموں ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ، ڈائریکٹر آئی ایس ایم ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایڈس کنٹرول سوسائٹی و دیگر متعلقہ افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔
جموں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا
