جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں کورونا کے نئے محض 8معاملات| 8اضلاع میں کوئی متاثر نہیں

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے8نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ22افرادشفایاب ہوئے ہیں۔اس دوران57افراد اس وقت بھی اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا کہ ضلع جموں میں06  اور ضلع ڈوڈہ میں 02نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ادھم پور ،راجوری ،کٹھوعہ ،سانبہ ،کشتواڑ، پونچھ ،رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,39,18,162ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے6مارچ 2022کی شام تک2,34,64,669 نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,53,493 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک62,37,654افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33,753اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔163فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,59,001اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق57,39,987اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19,809کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,17,44,328تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔