پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میڈیکل کونسل کی تشکیل نو کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ جی ایم سی سرینگر میں شعبہ کیمونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان کوکونسل کا صدر مقرر کیا گیاہے ۔ ان کے علاوہ کونسل میں جی ایم سی جموں میں شعبہ فارمیکولوجی کے پروفیسرڈاکٹر وشال آر ٹنڈن، جی ایم سی سرینگر میں شعبہ پتھولوجی کی پروفیسرڈاکٹر مہناز سلطان کھورو، جی ایم سی جموں میں شعبہ مائیکرو بائولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سندیپ ڈوگرہ، جی ایم سی سرینگر میںشعبہ مائکرو بائولوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصفہ نذیر اور چیف میڈیکل آفیسر ( ڈویژنل نیوٹریشن آفیسر جموں ) کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے ۔ سرکاری حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019میں ڈاکٹر سلیم الرحمن کی قیادت میں بنائی گئی کونسل کو تحلیل کردیا گیا ہے اور نئے کونسل تشکیل دی گئی ہے جو جموں و کشمیر میں ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اور دیگر تدریسی معاملات کو دیکھے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سرکار نے 20اکتوبر 2021کو کمیٹی تشکل دی تھی ۔