عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سری نگر میں’’ترنگا یاترا ‘‘کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا اور عوامی نمائندوں ، ملازمین اور ہر شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں نے اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر سے بوٹینیکل گارڈن تک واکتھون میں شرکت کی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ’’ ہر گھر ترنگا مہم ‘‘ ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ وِجائی ویشو ترنگا پیارا ، جھنڈا اُونچارہے ہمارا،ہمارا پیارا اور فاتح ترنگا دُنیا میں بلند ہو۔‘‘اُنہوں نے شہریوں سے کہا ،’’ قومی پرچم کو گھر لائیں اور اسے فخر اور وقار کے ساتھ لہرائیں اور ’ہر گھر ترنگا مہم‘ کا حصہ بنیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مہم قوم کی تعمیر کے لئے ہماری اِجتماعی وابستگی کی علامت ہے اور ترنگا سے ذاتی تعلق پیدا کرتی ہے۔اُنہوں نے’ ترنگا یاترا ‘کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے شہریوں کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے یو ٹی بھر کے لوگوں نے ہر گھر ترنگا مہم کو اَپنایا ہے اور اَپنی گرمجوشی اور سپوٹ سے اس میں اِضافہ کیا ہے۔اُنہوںنے لوگوں سے ترنگا ریلیوں، ترنگا کنسرٹس، ترنگا کینواس، ترنگا عہد، ترنگا سیلفیز اور ترنگا میلے میں حصہ لینے کی اپیل کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے شہدأ اور بہادروں کے نام ایک مونوگراف جاری کیا اور ترنگا دستخطی مہم کا آغاز کیا۔
جموںو کشمیر کی ترنگا یاترا | سب کیلئے تحریک کا ذریعہ بنے گی:مودی
عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ترنگا ریلی کے دوران جن جذبات کا اظہار کیا وہ ہر ایک کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جاتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا’’ترنگا یاترا سے متعلق جموںوکشمیرکے لوگوں کا یہ احساس ہر کسی کو سکھانے والا ہے اور یہ جذبہ سب کیلئے تحریک کا ذریعہ بننے والا ہے‘‘‘۔