جموںوکشمیر بینک کا ماتا ویشنودیوی بھون میں خصوصی کرنسی کائونٹر قائم

کٹرہ// جموںوکشمیر بینک نے نوراترا کے موقعہ شری ماتا ویشنو دیوی بھون ( ایس ایم وِی ڈی بی ) میں اَپنے بزنس یونٹ میں ایک خصوصی کائونٹر قائم کیا تاکہ شرائین پر آنے والے عقیدت مندوں کو تازہ نقد کرنسی اور نوٹوں کے تبادلے کی سہولیت فراہم کی جاسکے۔ایم ڈی اور سی اِی او جموںوکشمیر بینک بلدیو پرکاش اور سی اِی او  ایس ایم وی ڈی رمیش کمار نے مشترکہ طور پر زونل ہیڈ اوھمپور راجیش گپتا ، ایس ڈی ایم سدھیر بالی ،تحصیلدار انیل چرک ، منیجربھون پردیپ جموال ، ڈی ایس پی بھون نکھل راسگوترا ، گوپال شرما اور ایس ایم وی ڈی ایس بی اور بینک کے عہدہ داروں کے دیگر معززین کی موجودگی میں خصوصی ایکسچینج کائونٹر کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے سی اِی او  ایس ایم وی ڈی رمیش کمار نے ان کوششوں کی تعریف کی جو جموںوکشمیر بینک ہر برس یاتریوں کی خدمت کرنے ،شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ اور اس کے ملازمین کو تمام بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کرتا ہے ۔ اُنہوں نے یاتریوں کے لئے بھون تک ٹریک کے ساتھ آسانی سے قابل رسائی اے ٹی ایم خدمات فراہم کرنے میں بینک کے کردار کی بھی تعریف کی۔اِس سے قبل بینک کے ایم ڈی اور سی اِی او نے معززین کا خیر مقدم کیا اور سی ای او رمیش کمار کی قیادت میں شرائین بورڈ کے ممبران کو اِس قسم کے اَپ گریڈ شدہ سماجی و اقتصادی بنیادی ڈھانچے کے لئے مبارک باد دی جو ان کے بقول بڑی تعداد میں شرائین پر آنے والے شردھالوئوں کے لئے بہتر سفر اور آرام دہ قیام کے قابل بناتا ہے۔اُنہوں نے شرائین بورڈ کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا اور کٹرہ میں شرائین بورڈ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ بانڈز کو مضبوط کرنے کی اُمید ظاہر کی اور اُنہوں نے بینک کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آسانی سے قابل رسائی بینکنگ خدمات سے نقدی ، نوٹوں کے تبادلے کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا ۔ نورات کے خصوصی موقعہ پر ملک کے مختلف حصو ں سے شری ماتا ویشنو دیوی کے درشن کرنے کے لئے عقید ت مند آتے ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’ ہم اَپنی تین کاروبار اِکائیوں اور کٹرہ سے بھون کے راستے میں آنے و الے نواے ٹی ایمز کے ذریعے ہزاروںشردھالوئوں کو خصوصی طور پر جدید ترین بینکنگ سہولیات اور خدمات فراہم کرتے رہتے ہیں جوکہ روحانی تسکین کے لئے اِس پوتر شرائین کی زیارت کرتے ہیں۔‘‘اِختتام تقریب پر زونل ہیڈ اودھمپور نے تمام معززین کاشکریہ اَدا کیا ۔