رام بن//اگرچہ جموںسرینگر قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی اجازت تھی تاہم، ناشری سے بانہال تک قومی شاہراہ پر ٹریفک جام اور روکاوٹوں کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شاہراہ پر بانہال سے رام بن تک ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار بہت ہی دھیمی ہو گئی تھی۔پیڑا ،چندرکوٹ،بس اسٹینڈ رام بن،بیٹری چشمہ ،ڈگڈول اور بعض مقامات پر فور لین کے کام کی وجہ سے سب سے زیادہ ٹریفک جام دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو اپنے اپنے مقامات تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بانہال کے مسافروں نے کہا کہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں ، ٹیکسی آپریٹروںکی تیز رفتاری اور غفلت شعاری سے گاڑیاں چلانے کی وجہ سے شاہراہ پر اب ٹریفک جام گُذشتہ کئی دنوں سے ایک معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیںکیونکہ منٹوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔
جموںسرینگر شاہراہ پرٹریفک جام
