جمعیت طلبہ کی صفائی مہم، آرونی میںڈرین کی صفائی

اننت ناگ//اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام یکم مارچ سے جو تحفظ ماحولیات مہم شروع کی گئی تھی، اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ یونٹ آرونی نے اتوار کی صبح سے ہی ڈرین کی صفائی عمل میں لائی اور بعد میں ڈرین کے ساتھ دیگر کئی جگہوں پر غبار کاری (fumigation) بھی کی گئی۔ یونٹ آرونی کے رفقاءسڑکوں اور گلیوں کوچوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ مکینوں اور دکانداروں سے اس مہم کے تعاون کے لئے دن بھر مصروف تھے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر ایک طالب علموں کی ایک تنظیم ہے جو کشمیر کے طول و ارض میں پچھلے کئی سالوں سے تحفظ ماحولیات مہم کے تحت صفائی، غبارکاری، ماحولیاتی بیداری ریلیاں اور اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختلف پروگراموں میں پیش پیش رہی ہے۔