سرینگر //دفعہ35اے کی شنوائی کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی13اور14 فروری کو مکمل ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ یہ دفعہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی شناخت کا معاملہ ہے ۔ایک بیان میں جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسرغلام محمد بٹ المدنی نے کہا جمعیت ریاست کی خصوصی شناخت کے تحفظ کیلئے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دیئے جانے والے پروگرام کی حمایت کرتی ہے ۔