جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کورونا کرفیوکا نفاذ

پونچھ//لیفٹیننٹ گورنر ایس کے سنہا کی ہدایت پر جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پونچھ میں بھی جمع کوکورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ صوبہ کشمیر کے سرینگر ، بڈگام، بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام اور پلوامہ جبکہ صوبہ جموں کے ضلع جموں، کٹھوعہ ادھمپور اور ریاسی اضلاع میں پہلے ہی 84گھنٹوں پر مشتمل کورونا کرفیو کا آغاز ہوگیا تھا اور اب وادی کشمیر کا کپوارہ، بانڈی پورہ اور شوپیان جبکہ صوبہ جموں کا رام بن، ڈوڈہ، سانبہ، راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ ضلع میں بھی کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصدکورونا کے پھیلاو کو کم کرنا ہے۔اس دوران ضلع انتظامیہ پونچھ نے عوام الناس کا تعاون طلب کرتے ہوئے اْنہیں اپنے گھروں میں رہ کر ہر احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔