سرینگر//دہلی ہائی کورٹ جسٹس چندر شیکھر کی قیادت میں ٹریبونل نے بدھوار کوجماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کے دفاع میں مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے دو’محفوظ‘گواہوں کے بیان قلمبند کئے ۔ہائی کورٹ سرینگر میں بند کمرے میں سماعت کے دوران ان دوگواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق جسٹس چندرشیکھر کی قیادت میںقائم ٹریبونل اس بات کافیصلہ کرے گا کہ آیا جماعت اسلامی پرپابندی کی وجوہات کافی ہیں یانہیں۔مرکزی سرکار کی طرف سے اس کیس کی پیروی ایڈیشنل سالسٹر جنرل سنجے جین کررہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے ایڈوکیٹ رجت کمار اور اٰیڈوکیٹ معراج الدین پیش ہوئے ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے کیس کی پیروی کررہے وکیلوں نے دونوں گواہوں سے جرح کئے ۔20اور21جون کو ٹریبونل کی بند کمرے میں سماعت کے دوران مزید گواہ پیش ہوں گے ۔