جلد سڑھنے والے پھلوں کی بیرونِ کشمیر روانگی

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری زراعت باغبانی اور بہبودی کساناں نوین کمار چودھری نے وادی کشمیر سے چیری کی پیدوار لے جانے والی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جسے بعد میں سرینگر ہوائی اڈے سے دہلی اور ممبئی منتقل کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے باغبانی شعبے کا یہ تاریخی واقعہ ہے اور جموں و کشمیر کے پرشیبل فروٹ اور نامیاتی سبزیوں کی مارکیٹنگ کیلئے یہ ایک اہم آغاز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تقریباً پانچ ٹن پرشیبل فروٹ کی پیداوار ممبئی اور دہلی جیسے مختلف شہروں میں پہنچائی جائے گی جو چند گھنٹوں میں ان منزلوں تک پہنچ جائے گی ۔ نوین چودھری نے مزید کہا کہ اس اہم اقدام سے جموں و کشمیر کے پھل کاشتکاروں کو تقویت ملے گی اور ان کی آمدنی میں آضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعزاز احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت چیری اور دیگر جلدخراب ہونے والے پھلوں کی پیداوار کے تمام ممکنہ فروخت کنندگان کو محکمہ سہولت فراہم کرے گا اورانہیں اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کیلئے موزوں پلیٹ فارم مہیاء کرے گا ۔ نوین کمار چودھری نے یہاں راجباغ میں باغبانی ترقی کے ایڈوانسڈ سنٹر کا بھی افتتاح کیا ۔