جعلی خبروں سے دفاع

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ ریسرچ سنٹر میں معروف ڈیجٹل کمپنی گوگل نے صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقد کیا۔اس ورکشاپ کا مقصد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طلاب کو جعلی خبروں کا پتہ لگانے کے لئے دستیاب آلات کے بارے میںجانکاری دینا تھا ۔اس موقعہ پر  میڈیا اینڈ ریسرچ سنٹر کے فیکلٹی ممبران نے جعلی خبروں کے پھیلائو اور ان سے بچنے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یہ ورکشاپ گوگل کی طرف سے اس کاوش کا حصہ ہے،جس کے تحت صحافیوں کو جعلی اعداد شمار اور خبروں کے علاوہ تصاویر اور ویڈیوز کا پتہ پگانے کیلئے ساز و سامان اور فن سے لیس کرنا تھا۔گوگول نے یہ پہل صحافیوں کو من گھڑت اور نقلی خبروں سے دفاع کرنے کیلئے شروع کی ہے اور اس پہل کے تحت گوگول بھارت میں انگریزی اور دوسری زبانوں کے8 ہزار کے قریب صحافیوں کو تربیت دی جائے گی۔ ڈیپارٹمنٹ کے کارڈینیٹر فاروق مسعودی نے MERC اور Google News Initiativeکے سند یافتہ تربیت دینے والے فیصل یاسین کا شکریہ ادا کیا ۔