جعلی ای میل اور فون کالز | جے کے ایس ایس بی نے اُمیدواروں کوخبردار کیا

سرینگر//سروس سلیکشن بورڈکی طرف سے مختلف اسامیوں کے لئے لئے جانے والے امتحانات میں شامل ہونے والے اُمیدواروں کی طرف سے ملی شکایات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ شرپسند عناصر اُمیدواروں کو بذریعہ ای میل یا ٹیلی فون کر کے اُن سے رقومات کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہیں سلیکشن کا جھوٹا وعدہ کرتے ہیں۔یہ شر پسند عناصر جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے نمائندے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ابتدائی چھان بین کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس طرح کے عناصر کی طرف سے دی گئی ای میل آئی ڈیز کا بورڈ کے ساتھ کوئی بھی واسطہ نہیں ہے۔ان امتحانات میں شامل ہوئے تمام اُمیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے جعلی کالوں اور میلز سے خبردار رہیں اور ان کی طرف کوئی توجہ نہ دیں۔اُمیدواروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے جھانسے میں نہ آئیں اور اس طرح کی میل یا کال ملنے کی صورت میں فوری طور سے جے کے ایس ایس بی بورڈ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔