جعلساز کو 2 سال کی قید بامشقت

 سرینگر //غیر ملکی سیاح خاتون ’’سراوت پتارا چوکچی ‘‘ جو کہ اس وقت’’ شائننگ سٹار گیسٹ ہاوس ڈلگیٹ ‘‘میں قیام پذیر ہے نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ 2017میں کشمیر کی سیر و تفریح کے دوران اْس نے اسلم ڈنگولہ کا ہاوس بوٹ کرایہ پر لیا جس دوران ہاوس بوٹ مالک خاتون سیاح کو ’’شاہ آرٹ پیلس ‘‘نامی دکان پر لے گیا اور وہاں پر مشتاق احمد نامی سیلزمین سے ملاقات کرائی اور دونوں کو کار میں بٹھاکر لالچوک پہنچایا دیاجہاں پر ایک اور شخص محسن نے خاتون سیاح کو گاڑی میں سوار کرکے اگلے دن کے پروگرام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ شکایت گزار نے بتایا کہ محسن نامی شخص نے اسے معروف مغل باغات کی سیر کرانے کی حامی بھر لی۔ جعلساز محسن نے اسلم ڈنگولہ کے ہمراہ سیاح خاتون کو اپنے شو روم پہنچایا اور وہاں پر چار گھنٹے تک قیام کیا۔ محسن نے غیر ملکی سیاح خاتون کو پھر اگلے دن کے پروگرام کے بارے میں تفصیلات مانگی اور پوچھا کہ وہ انہیں مزید کئی سیاحتی مقامات کی سیر کرایا گا۔ درخواست گزار کے مطابق اگلے روز محسن چار بجے آیا اور گاڑی میں بٹھا کر اپنے گھر لے گیا جہاں پر والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ ملاقات کرائی جس دوران گھر والوں نے اچھا برتاو کیا۔ اس کے بعد محسن نامی جعلساز نے خاتون سیاح کو کشتی میں بٹھایا اور اْس کو بتایا کہ وہ غیر شادی شدہ ہے جس کے بعد دونوں نے ہاوس بوٹ میں دو دن گزارے جس دوران دونوں نے فوٹو بھی کھنچوائے اور روانگی کے وقت محسن ائیر پورٹ تک خاتون سیاح کے ہمراہ رہا۔ جعلساز محسن نے خاتون سیاح کو نہ صرف اْس کے نام پر گاڑی بلکہ رہائشی مکان بھی تعمیر کرانے کے سلسلے میں پیسے ہڑپ لئے۔ محسن نے خاتون سیاح کو بتایا کہ وہ نجی گاڑی اور مکان اْس کے نام پر کرائے گا۔ شکایت کنندہ کے مطابق محسن نے دوسرے کاموں کے سلسلے میں بھی اْن سے بھاری رقم لی۔عدالت نے سرکاری وکیل اور وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد جعلساز محسن شاہ ولد واحد شاہ ساکنہ برین نشاط سرینگر کو دفعہ 420میں ملوث قرار پاکر اسے دو سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔