جموں//جموںکے بٹھنڈی کربلا کمپلیکس میںپہلی بار جعفری کونسل آف جموںوکشمیر کی جانب سے اجتماعی شادیوںکا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران نہایت غریب ایک درجن جوڑوںکی شادی کرائی گئی اور ان کو مناسب امداد بھی دی گئی ۔اس پروگرام کے چیف گیسٹ مولانا عابد حسین لطفی تھے جبکہ سٹیج پر جعفری کونسل کے چیئرمین مصدق حسین ،وائس چیئرمین و شیعہ فیڈریشن صوبہ جمو ںکے صدر الحاج عاشق حسین خان ،کونسل کے جنرل سیکریٹری غلام رسول ، امام جمعہ بٹھنڈی مولانا زوار حسین، مسلم فرنٹ جموںکے صدر شجاع ظفر ،مولانا انعام علی ،و دیگر شخصیات موجود تھیں ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اس موقعہ پر کونسل کے جنرل سیکریٹری غلام رسول نے اپنی مختص تقریر کے دوران کہا کہ تنظیم کا مقصد ہر غریب تک رسائی حاصل کرنا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر عوام کے تعاون سے جاری رہے گا ۔جبکہ مولانا انعام علی نے اپنی تقریر کے دوان کہا کہ شادی کرنا آدھا دین بچانا ہے جبکہ شادی کے بعد شریعت پر عمل کرنا ہمارا شیوہ ہونا چاہئے ۔اس موقعہ پر کونسل کے صدر مصدق حسین نے کہا کہ یہ پروگرام سال 2014سے چلایا جا رہا ہے ،جس میںاب تک کل ملا کر 438جوڑوںکی شادی کروائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر کے تقریبا ہر ایک ضلع میںاجتماعی شادی کا پروگرام کیا ،جبکہ جموںمیںاس قسم کا یہ پہلا پروگرام ہے اوراس کا سہرا الحاج عاشق حسین خان نائب صدر کونسل و شیعہ فیڈریشن کے صدر جاتا ہے ۔جنہوںنے گذشتہ سال اس قسم کی تجویز پیش کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔جبکہ کونسل کے نائب صدر و شیعہ فیڈریشن کے صوبہ جموںکے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ اس کار خیر میںجعفری کونسل کے ساتھ گجرات جے یو کلثوم تعلیم کیندر بھاونا نگر گجرات کی شخصیات رفیق حسین ،و پروین بہن و دیگر زعماء کا تعاون رہتا ہے ۔خان نے سٹیج پر براجمان تمام زعماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے جوڑوںکو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو نیک خواہشات پیش کیں۔خان نے کہا کہ کونسل کا مقصد شادیوںمیںجہیز کی بدعت کو ختم کرنا ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ اگلے سال 50/60شادیاںکرائی جائیںگی ۔عاشق حسین خان نے جموںمیونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئر ایڈوکیٹ پورنیما کا بھی صفائی و ستھرائی کئے جانے و پانی و ٹوائلٹ کا انتظام کئے جانے پر شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے کہ خواتین کے قیام کا الگ سے انتظام کیا گیا تھا ۔
جعفری کونسل کی جانب سے بٹھنڈی میں اجتماعی شادی کا اہتمام
