’جشن ڈل ‘ کی اختتامی تقریب آج

 سرینگر//آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر پولیس نے کل ایس کے آئی سی سی میں جھیل ڈل میں3 روزہ واٹر سپورٹس فیسٹول جشن ڈل-2021 کا اہتمام کیا۔یہ فیسٹول ڈی جی پی دلباغ سنگھ کی سرپرستی میں ہورہا ہے جبکہ ایس جے ایم گیلانی اس کے چیرمین اور وجے کمار آرگنائزنگ سکریٹری ہیں۔ ایونٹ میں 600 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ 7 اکتوبر 2021 کو شروع ہوا اور 9 اکتوبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔واٹر سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب ’’ جشن ڈل ‘‘ جو کہ آج ایس کے آئی سی سی سرینگر کے پچھلے لان میں ہوگی ،اس میںچیف سیکرٹری ارون کمار مہتا بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شکارہ ریس کیاکنگ اور کینو ڈیمو کے فائنل ایونٹ کے بعد شریک کھلاڑیوں کی جانب سے پیڈل پاسٹ کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ، پریزنٹیشن کی تقریب بھی اس موقع پر ہوگی جس میں "جشن ڈل" کے مختلف ایونٹس کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔