عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //تمام سرکاری ملازمین کوسرینگر/جموں میں تعینات ہیں، کو اپنی سرکاری ڈیوٹی کے حصے کے طور پر بخشی سٹیڈیم، سرینگر/مولانا آزاد سٹیڈیم، جموں میں یوم آزادی کی مرکزی تقریبات میں شرکت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی غیر حاضری صرف اپنے اعلیٰ افسر کی پیشگی اجازت کے ساتھ ہی جائز ہوگی۔آردڑ میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامی سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان،پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے مینیجنگ ڈائریکٹرز/چیف ایگزیکٹوز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے اور سری نگر/جموں میں تعینات تمام افسران اپنے متعلقہ مقامات پر تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں۔