جسٹس محمد یعقوب میر کی بطور چیف جسٹس آف میگھالیہ حلف برداری

جموں//جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد یعقوب میر جنہیں میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کیا گیا  ہے ، کو صدرِ ہند نے راج بھون شیلانگ میں ایک پُر وقار تقریب کے دوران حلف دلایا ۔ اس موقعہ پر میگالیہ کے گورنر گنگا پرساد چورسیا بھی موجود تھے ۔ تقریب پر میگالیہ ہائی کورٹ اور جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے جج صاحبان ،بیورو کریٹ ، جسٹس محمد یعقوب میر کے رشتہ دار اور رجسٹری کے افسران موجود تھے ۔ تقرری کے وارنٹ رجسٹرار جنرل میگالیہ ہائی کورٹ مسز بیلما ماورے نے پڑھ کر سُنائے ۔