جسٹس ماگرے اور جسٹس دھر کا کولگام دورہ

کولگام//جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج اورجموں کشمیر لیگل سروسزاتھارٹی کے چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے نے ضلع کولگام کے انتظامی جج جسٹس سنجے دھر کے ہمراہ کولگام کادورہ کیااورمشترکہ طورآلٹرنیٹوڈسپیوٹ ریزولیوشن سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پربتایا گیا کہ آلترنیٹوڈسپیوٹ ریزولیوشن سینٹر کو95لاکھ روپے کی لاگت سے محکمہ تعمیرات عامہ نے تعمیر کیا ہے ۔اس موقعہ پر جسٹس ماگرے اور جسٹس دھر نے ADRکے مختلف شعبوں کامعائنہ کیااورثالثوں،وکلاء ودیگر سے تبادلہ خیال کیا۔ثالثوں نے اپنی مشکلات سے انہیں باخبر کیا جنہیں موقعہ پر ہی دور کرنے کی ہدایت دی گئی ۔اس موقعہ پر عدلیہ کے ڈھانچے کوترقی دینے کی ہدایات بھی دی گئیں۔جسٹس ماگرے نے کولگام کی زیر تعمیرعدالت کمپلکس کا بھی دورہ کیااوراس پر ہورہے کا م کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار میں سرعت لائی جائے۔