جسمانی طور ناخیز بچوں کیلئے سکول کا قیام عنقریب: ذوالفقار

سرینگر//سکولی تعلیم ، حج و اوقاف اور امور قبائل کے وزیر چودھری ذعوالفقار علی نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں ریاست بھر میں جسمانی طور ناخیز بچوں کیلئے اعلیحدہ سکول قایم کرے گی ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ایک محکمانہ افسروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر نے کہا کہ اگرچہ حکومت ریاست بھر میں تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن جسمانی طور ناخیز بچوں کیلئے خصوصی سکول قایم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وزیر نے جموں اور کشمیر صوبوں کے ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ 15 دنوں کے اندر ان سکولوں کو قایم کرنے کیلئے جگہ کی نشاندہی کریں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ’’ شالہ درپن ‘‘ جو ایک مرکزی دسکیم ہے کے تحت حکومت 2458 ہائی سکول اور ہائیر سکینڈری سکولوں کو 1800 کمپیوٹر ٹیبلٹس فراہم کئے جائیں گے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ، ڈائریکٹر رمسا ، ڈائریکٹر ایس ایس اے ، آر اینڈ بی کے چیف انجینئر صاحبان و دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔