جسمانی طورمعذور افرادکیلئے مفت کیمپ

 ترال//محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع پلوامہ کے تین مقامات پر مختلف مصنوعی جسمانی اعضاء کی پیمائش کے لئے تاریخ اور مقامات مقرر کئے ہیں۔چیف ایجو کیشن آفسر پلوامہ کی ایک اطلاع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے پلوامہ، ترال اور پانپور میں بالتریب 13، 14 اور 15 دسمبر کو جسمانی طور کمزرور افراد کے لئے جسم کے مختلف مصنوعی اعضاء کی پیمائش کی جائے گی۔ جسمانی طور کمزور افراد کو کیمپوں تک پہنچنے کیلئے کرایہ بھی محکمہ ہی ادا کرے گا۔